جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا نے تیز ترین سات ہزار رنز بنا کر ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

منگل 30 مئی 2017 13:00

جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا نے تیز ترین سات ہزار رنز بنا کر ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
ْ لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2017ء) مایہ ناز جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا نے تیز ترین سات ہزار رنز بنا کر ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جا رہی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ہاشم آملا نے 55 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ہاشم آملا سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے صرف 161 اننگز میں سات ہزار رنز مکمل کیے تھے تاہم آملا نے 150ویں انگز میں ہی یہ کارنامہ انجام دیدیا۔یاد رہے کہ ہاشم آملا اس سے قبل تیز ترین دوہزار، تین ہزار، چار ہزار، پانچ ہزار اور چھ ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔
وقت اشاعت : 30/05/2017 - 13:00:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :