عمر اکمل خو د اپنا سب سے بڑا دشمن ہے:وقار یونس

منگل 30 مئی 2017 13:08

عمر اکمل خو د اپنا سب سے بڑا دشمن ہے:وقار یونس
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی ۔2017ء) قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کرکٹر عمر اکمل پر چڑھائی کرتے ہوئے اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی مارنے والا کھلاڑی قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران لیجنڈری فاسٹ باﺅلرکا کہنا تھا کہ عمر اکمل خو د اپنا سب سے بڑا دشمن ہے،وہ نہ سخت محنت کرنا چاہتا ہے اور نہ فٹ ہونا چاہتا ہے جو کافی شرمندگی کی با ت ہے ،اسے اسی بات پر شرمندہ ہونا چاہیے کہ مکی آرتھر اورٹیم مینجمنٹ نے اسے چیمپئنز ٹرافی سکواڈ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا،مستقبل میں عمر کو شیشے میں دیکھ کر کہنا چاہیئے کہ میں اب سدھر جاﺅں گا لیکن معلوم نہیں کہ وہ ایسا کرسکتا ہے یا نہیں کیوں کہ اس کے کیریئر پر بہت سے بد نما داغ موجود ہیں،یہی وجہ کہ اس کا ٹیلنٹ کبھی نکھر کرسامنے نہیں آیا،اس نے کبھی اپنے ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف نہیں کیا ۔

وقار یونس کا مزید کہناتھا کہ ان کے خیال میں عمر اکمل بہت خوش قسمت ہیں کہ کوچز،ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز نے انہیں بار بار مواقع فراہم کیے کیوں ہر کوئی انہیں انٹر نیشنل لیول پر کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتا تھا ۔لیجنڈری فاسٹ باﺅلر کے خیال میں عمر اکمل اپنے حا ل پر خوش ہیں لیکن اگر اس کی جگہ وہ ہوتے تو بہت شرمندگی محسوس کرتے ۔

وقت اشاعت : 30/05/2017 - 13:08:49