گوگل نے چیمپئینز ٹرافی کی مناسبت سے نیا ڈوڈل متعارف کرادیا

جمعرات 1 جون 2017 17:59

گوگل نے چیمپئینز ٹرافی کی مناسبت سے نیا ڈوڈل متعارف کرادیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2017ء) انگلینڈ میں چیمپئینز ٹرافی کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا کی 8 صف اول کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اس حوالے سے گوگل نے بھی ڈوڈل گیم مترادف کرادیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سج گیا ہے اور افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان اوول لندن میں کھیلاگیا۔

(جاری ہے)

دنیائے کرکٹ کی 8 بہترین ٹیموں کے درمیان اس مقابلے کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔

گوگل کا کرکٹ کے حوالے سے متعارف کرایا گیا ڈوڈل خاصا دلچسپ بھی ہے۔ چیمپیئنزٹرافی کا ڈوڈل نہ صرف تصاویریا کسی وڈیوپرمنحصرہے بلکہ اس میں باقاعدہ کرکٹ گیم کھیلی بھی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ گوگل اس سے قبل بھی کرکٹ کے میگا ایونٹس پر اپنے ڈوڈل میں تبدیلی کرتا رہا ہے خاص طور پر پاک بھارت مقابلوں میں گوگل کے ڈوڈل خاصے مقبول ہوتے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/06/2017 - 17:59:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :