فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس انگلینڈ طلب کر لیے گئے

muhammad ali محمد علی پیر 5 جون 2017 22:46

فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس انگلینڈ طلب کر لیے گئے
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2017ء) فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس انگلینڈ طلب کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے تیز گیند باز وہاب ریاض گزشتہ روز بھارت کیخلاف میچ میں زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ چیمپنئز ٹرافی کے آئندہ میچز میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ وہاب ریاض کے زخمی ہونے کے باعث کوچ مکی آرتھر کی جانب سے محمد عباس کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم اب پی سی بی کی جانب سے وہاب ریاض کے متبادل کے طور پر رومان رئیس کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 05/06/2017 - 22:46:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :