ویرات کوہلی آئی سی سی ایونٹس میں پہلی بار صفر پر آئوٹ

جمعرات 8 جون 2017 23:40

ویرات کوہلی آئی سی سی ایونٹس میں پہلی بار صفر پر آئوٹ
اوول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی آئی سی سی ایونٹس میں پہلی بار صفر پر آئوٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انگلینڈ میں رواں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پرادیپ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، کوہلی آئی سی سی ٹورنامنٹس ون ڈے ورلڈکپ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی میں پہلی بار صفر پر آئوٹ ہوئے، کوہلی قریباً تین برس بعد صفر پر آئوٹ ہوئے ہیں، وہ آخری بار اگست 2014ء میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں ڈک کا شکار ہوئے تھے۔
وقت اشاعت : 08/06/2017 - 23:40:33