زینب عباس کی سیلفی کا جادو پھر سے چل گیا

muhammad ali محمد علی پیر 12 جون 2017 23:54

زینب عباس کی سیلفی کا جادو پھر سے چل گیا
کارڈیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون ۔2017ء) زینب عباس کی سیلفی کا جادو پھر سے چل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مشہور نوجوان اسپورٹس رپورٹر زینب عباس کی سیلفی نے ایک مرتبہ پھر سے کام کر دکھایا ہے۔ ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ولئیرز کیساتھ زینب عباس کی جانب سے سیلفی لی گئی تھی جس کے بعد ان کھلاڑیوں کو اپنے میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں بلے بازوں اور اپنی ٹیموں کی کپتانی کرنے والے کوہلی اور ڈی ولئیرز کی ناکامی کا ذمہ دار سوشل میڈیا پر زینب عباس کی سیلفی کو ٹھہرایا گیا جس کے بعد ان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پاکستان کیخلاف میچ سے بھی سری لنکن کپتان میتھیوز کیساتھ سیلفی لیں۔ زینب عباس نے اس تمام صورتحال سے کوب لطف اندوز ہوتے ہوئے سری لنکن کپتان کیساتھ بھی سیلفی لے کر اسے سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے پیغام دیا کہ "میں نے تو اپنا کام کر دیا، اب باقی ذمی داری پاکستانی ٹیم پر ہے"۔ اب پاکستان کی فتح کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے زینب عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ "زینب کی سیلفی نے پھر سے کام کر دکھایا"۔
وقت اشاعت : 12/06/2017 - 23:54:54