پاکستان کی ورلڈ کپ2019ءتک براہ راست رسائی یقینی ہو گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 14 جون 2017 23:28

پاکستان کی ورلڈ کپ2019ءتک براہ راست رسائی یقینی ہو گئی
کارڈف(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جون۔2017ء) انگلینڈ اور ویلز میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی مسلسل 3 میچوں میں اپنے سے اوپر کے درجے کی ٹیموں کو شکست دینے کے بعد ان کی آئی سی سی کی درجہ بندی میں 7ویں پوزیشن کے ساتھ ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی یقینی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی ایک روزہ میچوں کی نئی درجہ بندی کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نے عالمی نمبر 1 جنوبی افریقہ ،عالمی نمبر 7سری لنکا اور عالمی نمبر 4انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد اب درجہ بندی میں5 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں جس کے ساتھ ہی اس کے پوائنٹس سری لنکا کے برابر 93ہوگئے ہیں تاہم اعشاریائی پوائنٹس پر وہ لنکن ٹائیگرز سے آگے ہیں ،دوسری جانب ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان جاری ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کی پہلے ایک روزہ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے باعث اب ان کے پوائنٹس کی تعداد گر کر 77 ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستان اور ان کے درمیان 16 پوائنٹس کا فرق ہو گیا ہے،واضح رہے کہ ستمبر 30 تک آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلی آٹھ ٹیمیں اگلے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی حاصل کر سکیں گی۔

وقت اشاعت : 14/06/2017 - 23:28:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :