عامر سہیل کی جانب سے قومی ٹیم پر میچ فکسنگ کے الزامات ، بھارتی میڈیا نے اچھالنا شروع کردیا

جمعہ 16 جون 2017 17:40

عامر سہیل کی جانب سے قومی ٹیم پر میچ فکسنگ کے الزامات ، بھارتی میڈیا نے اچھالنا شروع کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کی جانب سے قومی ٹیم پر میچ فکسنگ کے الزامات کو بھارتی میڈیا نے اچھالنا شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق اوپنر عامر سہیل نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ سرفراز الیون کیسے جیتی اور انہیں کس نے جتایا، میں اتنا تو بتا سکتا ہوں کہ وہ دعاں اور اللہ کی مہربانی سے جیتے لیکن وسیلوں کے بارے میں کچھ نہیں بولوں گا۔

عامر سہیل کے ان ریمارکس کو بھارتی میڈیا نے مرچیں لگا لگا کر پیش کرنا شروع کردیا ہے اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کو پہلے سے ہی فکس قرار دلوانے کی کوشش کررہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 16/06/2017 - 17:40:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :