پہلے رمضان فلڈ ناظم پشاور لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا

ہفتہ 17 جون 2017 20:22

پہلے رمضان فلڈ ناظم پشاور لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) پہلے رمضان فلڈ ناظم پشاور لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ‘گزشتہ روزسابق پلیئر و ہاکی آرگنائزر اسلام گل مہمان خصوصی تھے جن کا میچوں سے قبل کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہرشاہ ‘ڈسٹرکٹ ناظم کے نمائندے وسیم خان ‘سی ای او یوتھ کریم گل حیدر‘ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز سید ثقلین شاہ ‘ایازخان‘کوچز سید ضیاء الرحمان بنوری ‘یاسراسلام‘تحسین اللہ خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘گزشتہ روزبالا حصار بریالے نے حیات آباد تریالے کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی ‘میچ کا واحد گول بالا حصار برایلے کے صمد نے 23 ویں منٹ میں سکور کیا ‘دوسرے میچ میں قصہ خوانی درویشن کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد گھنٹہ گھر زلمے کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ‘قصہ خوانی درویشن کی طرف سے چوتھے منٹ میں جبران نے فیلڈ گول سکور کیا ‘40 ویں منٹ میں انٹرنیشنل پلیئر یاسر اسلام نے پنلٹی کارنر پر گول سکور کیا جبکہ 55 ویںمنٹ میں وہاب نے گول کرکے ٹیم کی جیت یقینی بنائی ‘گھنٹہ گھر زلمے کی طر ف سے دوسرے منٹ میں ذیشان نے پنلٹی کارنر پر گول کیا جبکہ 40 ویں منٹ میں یاسر کمال نے گول سکور کیا‘پی اے ایف کے ہارون اور ذیشان نے میچ سپروائز کیا جبکہ ماسٹر خان اور تحسین اللہ نے فیلڈ ججز کے فرائض سرانجام دئیے۔

وقت اشاعت : 17/06/2017 - 20:22:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :