کوچ سے الجھنے پر گوتم گھمبیر کو 4 میچز کی معطلی کا سامنا

اتوار 18 جون 2017 17:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) دہلی ٹیم کے کپتان گوتم گھمبیر کو کوچ کے پی بھاسکر سے الجھنے پر چار فرسٹ کلاس کرکٹ میچز سے معطل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

رواں برس مارچ میں وجے ہزارے ٹرافی کے دوران گمبھیر نے کوچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ٹیم میں نوجوانوں کیلئے غیریقینی کی فضا بنارکھی ہے۔ دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن نے گھمبیر کے نامناسب رویے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی جانچ کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے تحقیقات کے دوران گھمبیر کو قصور وار پایا اور ان پر چار میچز کی معطلی کی سزا سنائی۔ معطلی کی سزا کا دورانیہ دو برس ہے جس کا اختتام 19 مارچ 2019ء کو ہو گا۔
وقت اشاعت : 18/06/2017 - 17:20:11