چیمپئن بننے پر پاکستانیوں کا جشن، بھارتی لڑائی پر اتر آئے

اتوار 18 جون 2017 23:09

چیمپئن بننے پر پاکستانیوں کا جشن، بھارتی لڑائی پر اتر آئے
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18جون۔2017ئ) گرین شرٹس نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارتی سورماﺅں کو عبرتناک شکست دے دی ہے جس کے بعدلندن میں بھی پاکستانی شائقین کرکٹ نے جشن منایا جو بھارتیوں سے برداشت نہ ہوا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے چیمپئن بننے کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ نے اوول میں بھرپور جشن منایا، اس دوران گراﺅنڈ کے گیٹ پر دو پاکستانی مداحوں نے ٹیم کی جیت پر جشن منانا شروع کیا تو وہاں موجود بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں۔

ایک بھارتی تو آپے سے ہی باہر ہو گیا اور پاکستانیوں سے لڑنے لگا لیکن پاکستانیوں نے انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا جشن جاری رکھا۔ اس دوران جب بھارتی شخص اپنی حد پار کرنے لگا تو فوری طور پر برطانوی پولیس بھی میدان میں آگئی۔ پولیس اہلکاروں نے پاکستانیوں کو جشن جاری رکھنے کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ بھارتیوں کو وہاں سے نکلنے کا حکم دے دیا۔

وقت اشاعت : 18/06/2017 - 23:09:08