فاتح کپتان سرفراز احمد ٹرافی کے ہمراہ کل کراچی پہنچیںگے

عامر ، جنید ، حفیظ،شعیب ، اظہر علی لندن میں ہی رک گئے ،کچھ روز قیام کے بعد وطن واپس آئینگے

پیر 19 جون 2017 13:15

فاتح کپتان سرفراز احمد ٹرافی کے ہمراہ کل کراچی پہنچیںگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء)آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد ٹرافی کے ہمراہ کل ( منگل ) کے روز کراچی پہنچیںگے ، پانچ کھلاڑی کچھ روز لندن میں قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد چمپئنز ٹرافی کے ہمراہ آج ( منگل ) کے روز کراچی پہنچیں گے جبکہ رومان رئیس بھی ان کے ہمراہ ہوںگے ۔ محمد عامر ، جنید خان، محمد حفیظ،شعیب ملک اور اظہر علی لندن میں ہی رک گئے ہیں جو کچھ روز قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے ۔ غیر ملکی کوچنگ سٹاف 20جولائی کو وطن واپس پہنچے گا جس کے بعد قومی ٹیم کا ایبٹ آباد میں بوٹ کیمپ لگایا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 13:15:58