پاکستانی مداحوں کی فقرے بازی،غصے سے آگ بگولا محمد شامی شائق پر لپک پڑے

پیر 19 جون 2017 16:08

پاکستانی مداحوں کی فقرے بازی،غصے سے آگ بگولا محمد شامی شائق پر لپک پڑے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جون۔2017ئ)پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھا کر چیمپئنز ٹرافی جیت لی تاہم غصے میں بھرے تیر بائولر محمد شامی پاکستانی شائقین پر چڑھ دوڑے۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑی جیسے ہی ڈریسنگ روم میں واپس آنے لگے تو پاکستانی شائقین نے بھارتی کھلاڑیوں پر فقرے کسے۔ایک موقع پر جب محمد شامی پاکستانی شائقین کے سامنے آئے تو انہیں”باپ“ والا ڈائیلاگ یاد دلایا گیا ،بار بار یہ فقرہ دہرانے پرمحمد شامی غصے کے عالم میں مذکورہ پاکستانی شائق کی طرف لپکے لیکن مہندرسنگھ دھونی نے انہیں روک لیا۔

وقت اشاعت : 19/06/2017 - 16:08:28