چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی، محمد عامر ، جنید خان کے کاوٴنٹی کرکٹ میں معاہدے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے این او سی جاری کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 21 جون 2017 09:44

چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی، محمد عامر ، جنید خان کے کاوٴنٹی کرکٹ میں معاہدے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے این او سی جاری کر دیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون ۔2017ء) چیمپئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ باوٴلر محمد عامر، جنید خان کو شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے کاوٴنٹی کرکٹ میں معاہدے کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد عامر نے ایسیکس کرکٹ کاوٴنٹی سے معاہدہ کیا ہے جس کے بعد وہ پہلی مرتبہ برطانیہ میں کاوٴنٹی کرکٹ کھیلیں گے۔ محمد عامر نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ اور انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ٹی ٹونٹی لیگ میں ایسیکس کی نمائندگی کریں گے۔ فاسٹ باوٴلر جنید خان نے بھی لیسٹرشائر کاوٴنٹی سے معاہدہ کیا ہے ۔ دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے برطانیہ میں کاوٴنٹی کھیلنے کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 21/06/2017 - 09:44:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :