بھارت کیخلاف فائنل سے قبل مائیک ہسی کے مشورے کے باعث سینچری بنانے میں مدد ملی: فخر زمان

muhammad ali محمد علی بدھ 21 جون 2017 21:39

بھارت کیخلاف فائنل سے قبل مائیک ہسی کے مشورے کے باعث سینچری بنانے میں مدد ملی: فخر زمان
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون2017ء) فخر زمان نے بتایا ہے کہ بھارت کیخلاف فائنل سے قبل مائیک ہسی کے مشورے کے باعث سینچری بنانے میں مدد ملی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان کی جانب سے اپنی سینچری کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فخر زمان نے بتایا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ سے قبل دوران پریکٹس سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ جب تم نصف سینچری کر لیتے ہو تو اپنی اننگ پر مزید توجہ دیا کرو اور سینچری اسکور کرنے کی کوشش کیا کرو۔ فخر زمان کا کہنا ہے کہ یہ مائیک ہسی کا مشورہ ہی تھا جس کے باعث وہ سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔
وقت اشاعت : 21/06/2017 - 21:39:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :