کنفیڈریشنز فٹ بال کپ، پرتگال نے میزبان روس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی

جمعرات 22 جون 2017 19:38

کنفیڈریشنز فٹ بال کپ، پرتگال نے میزبان روس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) کنفیڈریشن فٹ بال کپ میں پرتگال نے میزبان روس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی، رونالڈو نے شاندار گول کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

(جاری ہے)

روس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں پرتگال نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان روس کو زبردست مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، رونالڈو نے میچ کے 8 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا، روس کو آخری لمحات میں میچ ڈرا کرنے کے مواقع ملے تاہم اس نے ضائع کر دیئے، اس طرح پرتگال نے 1-0 گول سے کامیابی حاصل کی، اسی گروپ کے ایک اور میچ میں میکسیکو نے نیوزی لینڈ کو 2-1 گولز سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔

وقت اشاعت : 22/06/2017 - 19:38:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :