سمونا ہالپ پہلی بار ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی

جمعہ 23 جون 2017 13:20

سمونا ہالپ پہلی بار ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی
ْ لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) عالمی نمبر دو ٹینس پلیئر سمونا ہالپ رواں ماہ کے آخر میں شیڈول ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

یہ ان کا سال کے تیسرے گرینڈ سلام اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن سے قبل پہلا گراس کورٹ ٹورنامنٹ ہو گا۔ رومانیہ سے تعلق رکھنے والی سمونا ہالپ انجری کے باعث برمنگھم اوپن سے دستبردار ہوگئی تھیں۔ ایسٹ بورن اوپن ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی ٹاپ دس میں سے سات کھلاڑی جن مں عالمی نمبر ایک اینجلیق کربر بھی شامل ہیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 13:20:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :