ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ: پاک بھارت پلے آف مقابلہ ہفتے کو ہو گا

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے کوارٹرز فائنلز میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ناکام رہیں، اب دونوں روایتی حریفوں کے درمیان پلے آف میں ہفتے کو مقابلہ ہو گا

جمعہ 23 جون 2017 17:28

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ: پاک بھارت پلے آف مقابلہ ہفتے کو ہو گا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) ہاکی ورلڈ کپ بیس سو اٹھارہ کوالیفائنگ رانڈ دس ٹیموں کے درمیان ورلڈ لیگ سیمی فائنل لندن میں جاری ہیں۔ کوارٹرز فائنل میں پاکستان کا مقابلہ عالمی نمبرون ارجنٹائن سے ہوا، اولمپک چیمپئن ارجنٹائن نے گرین شرٹس کو 1-3 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے بائیسویں اورچوالیسویں منٹ میں پیئلٹ نے نے دو گول کئے۔ پاکستان کا واحد گول انچاسویں منٹ میں شان نے سکور کیا۔ ایک اور کوارٹرز فائنل میں ملائیشیا نے بھارت کو 2-3 سے شکست دی۔ ہفتے کو پلے آف مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی جنگ ہو گی۔ اس میچ کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 17:28:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :