دوسرا آل لیاری حاجی اسمعیل و محمد ندیم یادگاری ڈی گول نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 2017

کیمرون اسپورٹس نے فائنل میں جگہ بنالی‘ پہلے سیمی فائنل میں لائٹ آف بلوچ اسپورٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست لیاری میںشاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں‘شاہجہان بلوچ کا تقریب سے خطاب

جمعہ 23 جون 2017 17:45

دوسرا آل لیاری حاجی اسمعیل و محمد ندیم یادگاری ڈی گول نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 2017
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) دوسرا آل لیاری حاجی اسمعیل و محمد ندیم یادگاری ڈی گول نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 2017 میں کھیلا گیا پہلا سیمی فائنل میچ جو کہ کیمرون اسپورٹس اور لائٹ آف بلوچ اسپورٹس کے مابین کھیلا گیا دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیمرون اسپورٹس نے 4-2 کے اسکور سے جیت لیافاتح ٹیم کیمرون اسپورٹس کی جانب سے شاہ میر نے 3 گول اور علی نے 1 گول اسکور کیا جبکہ ناکام ٹیم لائٹ آف بلوچ اسپورٹس کے زاہد اور یاسر نے ایک ایک گول اسکور کیاسیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایم این اے شاہجہان بلوچ تھے میچ کے آغاز سے قبل مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے منتظمین کو لیاری میں شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور اپنی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر سرپرست اعلیٰ ٹورنامنٹ خالد راو ، فرید بلوچ، عارف بلوچ، رحمان بلوچ، بلال بلوچ ، لالا محبوب ، حبیب بلوچ ، دانیال بلوچ ، نثار بلوچ اور سمیر بلوچ بھی موجود تھے، پہلے سیمی فائنل میچ میں ریفری کے فرائض انیس محمد خان گول جج آصف بلوچ اور وجہ عبدالکریم نے ادا کیے۔

وقت اشاعت : 23/06/2017 - 17:45:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :