فلورین لوپز، دمترف، جائلز ملر اور مرین کلچ ایگون اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 24 جون 2017 15:45

فلورین لوپز، دمترف، جائلز ملر اور مرین کلچ ایگون اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) فلورین لوپز، گریگور دمترف، جائلز ملر اور مرین کلچ پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ایگون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ایگون اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں سپین کے لوپز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا، پرتگال کے دمترف نے حریف روسی کھلاڑی ڈانل کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، لکسمبرگ کے جائلز ملر بھی کوارٹر فائنل کی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے امریکہ کے ثام قیوری کو شکست دی، کروشیا کے مرین کلچ نے امریکہ کے ڈونلڈ ینگ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 24/06/2017 - 15:45:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :