کیا آپ کو کوئی مرد کرکٹر پسند ہی بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان صحافی کے سوال پر برہم

ہفتہ 24 جون 2017 17:47

کیا آپ کو کوئی مرد کرکٹر پسند ہی بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان صحافی کے سوال پر برہم
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) انڈیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج سے ان کے پسندیدہ مرد کرکٹر کا نام پوچھا گیا تو انہیں یہ سوال کچھ پسند نہ آیا۔خواتین ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک دن قبل پریس کانفرنس کے دوران جب ایک رپورٹر نے یہ سوال پوچھا تو انڈین کپتان نے اپنے جواب سے ان کو منہ بند کرا دیا۔انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے کبھی یہ سوال کسی مرد کرکٹر سے پوچھا ہی کیا آپ نے ان سے پوچھا کہ ان کی پسندیدہ خاتون کرکٹر کون ہیں۔

مجھ سے ہمیشہ یہ پوچھا جاتا ہے کہ آپ کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے لیکن آپ لوگوں کو ان سے پوچھنا چاہیے کہ ان کی پسندیدہ خاتون کرکٹر کون ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ کرکٹ بھارت میں دیکھی جاتی ہے اور ہندوستانی کرکٹرز کی وہاں اہمیت کسی بھی طور بالی وڈ اسٹارز سے کم نہیں البتہ خواتین کرکٹرز کو ان کی نسبت زیادہ توجہ نہیں ملتی اور حتی کہ عوام ٹیم کی گیارہ کھلاڑیوں کے ناموں سے بھی واقف نہیں اور شاید رویے میں اعتدال نہ ہونے پر متھالی راج صحافی پر برس پڑیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم میں اور مرد کرکٹرز میں بہت برا فرق ہے کیونکہ ہم مستقل ٹی وی پر نہیں آتے۔ حال ہی میں بی سی سی آئی نے دو ہوم سیریز ٹیلی ویژن پر نشر کر کے ایک کاوش کی اور سوشل میڈیا پر بھی مثبت رجحان دیکھنے کو ملا لیکن کھلاڑیوں کو سراہنے کیلئے اب بھی بہت کچھ کیے جانے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 17:47:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :