ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن ،ْ 60 مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 25 جون 2017 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء)ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران 60 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعا ت کے مطابق میانوالی کے علاقوں مکڑوال، چاپری اور پپلاں میں سرچ آپریشن کیا گیااس دوران 23 افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔چنیوٹ سے 25، بھکر سے 9 جبکہ وہاڑی سی4افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کیا گیا۔بہاولپور اور منڈی بہائو الدین میں کارروائی کے دوران 6افراد کو گرفتار کرکے شراب کی500 بوتلیں برآمد کرلیں گئیں۔
وقت اشاعت : 25/06/2017 - 13:20:13