سرفراز احمد کو ٹیسٹ قیادت بھی سونپے جانے کا امکان

جمعہ 30 جون 2017 16:24

سرفراز احمد کو ٹیسٹ قیادت بھی سونپے جانے کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2017ء)ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ قیادت بھی سونپے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ 19 جولائی کو ہونے والے پی سی بی کی گورننگ بورڈ کے اجلاس میںسرفراز احمد کو ٹیسٹ کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دے کر ٹرافی جیتی تھی۔ وہ ویسٹ انڈیز ٹور کے دوران مصباح الحق کے نائب بھی رہ چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 30/06/2017 - 16:24:15