ہسارنگا ڈی سلوا ڈیبیو ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سری لنکا کے پہلے اور دنیا کے تیسرے پلیئر بن گئے

اتوار 2 جولائی 2017 15:20

ہسارنگا ڈی سلوا ڈیبیو ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سری لنکا کے پہلے اور دنیا کے تیسرے پلیئر بن گئے
گال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2017ء) سری لنکن لیگ سپنر ہسارنگا ڈی سلوا ڈیبیو ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے تیسرے پلیئر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں حاصل کیا۔

(جاری ہے)

19 سالہ ہسارنگا نے مسلسل تین گیندوں پر زمبابوے کے تین بلے بازوں کو پویلین بھیجا جن میں میلکم والر، ڈونلڈ تریپانو اور ٹینڈائی چتارا شامل تھے۔ اس طرح وہ اپنے پہلے میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سری لنکا کے پہلے اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کے تیج الاسلام اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/07/2017 - 15:20:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :