قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثناءمیر کے کیچ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 2 جولائی 2017 18:50

قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثناءمیر کے کیچ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
ڈربی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 جولائی ۔2017ء) قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثناءمیر کے کیچ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ کاﺅنٹی گراﺅنڈ ، ڈربی شائر میں ویمنز ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ میں سعدیہ یوسف کی پیچھے گری گیند پر ہندوستانی بلے باز ہرمنپریت کور نے پل شاٹ کھیلا تو مڈوکٹ پر کھڑی ثناءمیر نے اپنی بائیں جانب چھلانگ لگا کرگولی کی طرح باﺅنڈری کی طرف جاتی گیند کو تھام لیا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی کپتان کی شاندار فیلڈنگ پر کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے اور ثناء میر کی شاندار فیلڈنگ پر خوب تعریف کی۔ سوشل میڈیا صارفین ثناءمیر کے اس کیچ پر شاندار قسم کے کمنٹس کررہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 02/07/2017 - 18:50:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :