سری لنکن کرکٹ بورڈ نے رواں برس کے آخر میں دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید کر دی

دونوں ممالک کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں اکتوبر میں ہی ہوگی ،سری لنکن بورڈ کی وضاحت

پیر 3 جولائی 2017 23:30

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے رواں برس کے آخر میں دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید کر دی
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2017ء) سری لنکن ککٹ بورڈ نے رواں برس کے آخر میں دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کرنا شروع ہوئی جس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم رواں برس کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس خبر نے کرکٹ کے ترسے پاکستانیوں کو خوب خوش کیا۔ تاہم اب سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کی جانب سے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز رواں برس اکتوبر میں متحدہ عرب امارات کے وینیو پر ہی ہوگی۔۔
وقت اشاعت : 03/07/2017 - 23:30:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :