سرفراز احمد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بھی کپتان مقرر

منگل 4 جولائی 2017 21:47

سرفراز احمد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بھی کپتان مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2017ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنانے کا اعلان کر دیا جس کے بعد وہ اب تینوں فارمیٹس میں ٹیم پاکستان کی قیادت کریں گے۔ منگل کو شہریار خان نے اس بات کا اعلان چیمپئنز ٹرافی کی فاتح سرفراز الیون کے اعزاز میں وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والی تقریب میں کیا۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد نے چیئرمین پی سی بی شہریارخان اور نجم سیٹھی کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین اور قومی کپتان سرفراز احمد نے اب تک 36 ٹیسٹ میچز میں 40.96 کی اوسط سے 2089 رنز بنا رکھے ہیں جس میں 3 سنچریز اور 13نصف سنچریز شامل ہیں۔ وہ وکٹوں کے پیچھے 112 شکار بھی کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ سرفراز احمد حافظ قرآن ہیں اور انہوں نے صرف 10 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی تھی اس کے علاوہ وہ ایک اچھے نعت خواں بھی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی نعت خوانی کی ویڈیوز بہت مقبول ہیں۔
وقت اشاعت : 04/07/2017 - 21:47:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :