پی ایس ایل ، ملتان سلطان کے ممکنہ کپتان، نائب کپتان ، کوچ کا نام سامنے آ گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 5 جولائی 2017 21:17

پی ایس ایل ، ملتان سلطان کے ممکنہ کپتان، نائب کپتان ، کوچ کا نام سامنے آ گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی ۔2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کے ممکنہ کپتان، نائب کپتان اور کوچ کی تفصیلات بھی منظرعام پر آ گئیں۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل3 میں ملتان سلطانز کی قیادت آل راﺅنڈر محمد حفیظ کریں گے جبکہ سابق سری لنکن بلے باز مہیلا جے وردھنے ان کے نائب ہوں گے، ٹیم کی کوچنگ کیلئے آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک مضبوط امیدوار ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے محمد حفیظ نے پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی جبکہ مہیلا جے وردھنے نے پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں چھٹی ٹیم کیلئے فیصل آباد ،فاٹا ،حیدرآباد ،ڈیرہ مراد جمالی اور ملتان کے نام شامل تھے تاہم معروف شون گروپ نے ملتان کی ٹیم خرید کر اس کا پورا نام ملتان سلطانز رکھا ہے اور اس کا آفیشل لوگو بھی لانچ کیا جا چکا ہے۔
وقت اشاعت : 05/07/2017 - 21:17:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :