ْ ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان ٹیم کی بدترین شکست پر ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے رپورٹ تیار کر لی

جمعرات 6 جولائی 2017 23:38

ْ ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان ٹیم کی بدترین شکست پر ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے رپورٹ تیار کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2017ء) ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان ٹیم کی بدترین شکست پر ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے رپورٹ تیار کر لی ہے، بتایا گیا ہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست پر ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے رپورٹ مرتب کر لی ہے جس کے مطابق ٹیم کی شکست میں اہم وجہ کھلاڑیوں کی ناتجربہ کاری ہے اور جبکہ کھلاڑیوں نے گیم پلان پر عمل نہیں کیا جس وجہ سے ورلڈ لیگ میں قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 روز تک یہ رپورٹ فیڈریشن حکام کو جمع کروا دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 06/07/2017 - 23:38:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :