ڈاٹ بال کھیلنا کوئی جرم نہیں ہے،تاہم سپاٹ فکسنگ میں اگر کسی چیز کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے اور پھر اس پر ویسے ہی عمل در آمد کیا جا تا ہے تو وہ سپاٹ فکسنگ ہے ،عاقب جاوید

جمعہ 7 جولائی 2017 20:33

ڈاٹ بال کھیلنا کوئی جرم نہیں ہے،تاہم سپاٹ فکسنگ میں اگر کسی چیز کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے اور پھر اس پر ویسے ہی عمل در آمد کیا جا تا ہے تو وہ سپاٹ فکسنگ ہے ،عاقب جاوید
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2017ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ڈاٹ بال کھیلنا کوئی جرم نہیں ہے تاہم اگر اس کے پیچھے سپاٹ فکسنگ کی منصوبہ بندی ہے تو پھر اس کو سپاٹ فکسنگ کا حصہ قرار دیا جاسکتا ہے ۔پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کے روبرو اپنی ماہرانہ رائے دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقت جاوید نے کہا کہ وہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر شرجیل خان کے خلاف بیان دینے نہیں آئے بلکہ پی سی بی نے شرجیل خان کی کھیلی گئی ڈاٹ بالز کے بارے میں مجھ سے اپنی ماہرانہ رائے مانگی تھی جو میں نے دے دی ہیں ۔

(جاری ہے)

سپاٹ فکسنگ کیس میں اگر کسی چیز کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے اور پھر اس پر ویسے ہی عمل در آمد کیا جا تا ہے تو وہ سپاٹ فکسنگ ہے ۔پی سی بی نے مجھے شرجیل خان کی ڈاٹ بالز کھیلنے کے بارے میں جو سٹوری بتائی ہے اگر وہ صحیح ہے تو پھر سپاٹ فکسنگ کے روشن امکانات ہیں ۔تاہم میں سٹوری کے صحیح یا غلط ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہ سکتا ۔عاقب جاوید نے کہاکہ ماضی میں سپاٹ فکسنگ کرنے والے کرکٹرز کے خلاف سخت ایکشن لئے جاتے تو اب سپاٹ فکسنگ کے واقعات میں کمی آجاتی ۔سپاٹ فکسنگ کرنے والا کتنا ہی باصلاحیت کھلاڑی کیوں نہ ہو اسے معاف نہیں کیا جانا چاہئے ۔
وقت اشاعت : 07/07/2017 - 20:33:41