پاکستان ٹینس ٹیم مسلسل تیسری فتح کے بعد اے ٹی ایف ٹیم کمپٹیشن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

بدھ 22 مئی 2024 16:56

پاکستان ٹینس ٹیم  مسلسل تیسری فتح کے بعد اے ٹی ایف ٹیم کمپٹیشن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) اے ٹی ایف 12 اینڈ انڈر ٹیم کمپٹیشن ریجنل کوالیفائنگ مقابلے میں پاکستان ٹینس ٹیم سری لنکا کوشکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ایونٹ جنوبی ایشیا کھٹمنڈو نیپال میں مقابلے جاری ہے۔ بدھ کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹورنامنٹ کے تیسرے روز پاکستان نے مضبوط سری لنکن ٹیم کوسخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دی۔

یہ فتح پاکستان کی مسابقتی برتری اور مضبوط حریف کے خلاف مضبوط کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا میچ باآسانی جیت لیا تاہم دوسرے میچ میں سری لنکا نے زبردست واپسی کی اور فتح حاصل کی۔تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے دوسرے میچ میں شکست کے بعد باؤنس بیک کرتے ہوئے تیسرا اور فیصلہ کن میچ جیت لیا۔

(جاری ہے)

یہ کارکردگی ٹیم کی لچک اور دباؤ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی صلاحیت کو نمایاں کرتی ہے، یہ جیت نہ صرف ان کے مضبوط جذبے کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ان کے حوصلے کو بھی فروغ دیتی ہے۔اس جیت کے بعد پاکستان نے گروپ بی میں ٹاپ کیا اور کل جمعرات کو گروپ اے سے بنگلہ دیش کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گا۔ایونٹ کے تیسرے دن میچ کے پہلے سنگلز میں پاکستان کے راشد علی بچانی نے سری لنکا کے تھلام مہاراگے نے اکلیش جاتھیا تھلاممہارا کوسٹریٹ سیٹس میں 0-0,6-6 سے شکست دی۔

دوسرے سنگلز میں سری لنکا کے جے وردھنا ایم بوونڈو رشمیتھا بندارا جے نے پاکستان کے محمد شایان آفریدی کو -2-6-2,6-6,2 سے شکست دی ۔ڈبلز میں کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے شایان آفریدی اورراشد علی بچانی نے سری لنکا کے جے وردھنا بندارا اورتھلام مہاراگے تھلاممہارا کو 3۔6 اور 1۔6 سے ہرا کر پاکستان نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔
وقت اشاعت : 22/05/2024 - 16:56:33