مانچسٹر یونائیڈ کے سٹار فٹبالر ریان گگز وسیم اکرم کے مداح نکلے

ہفتہ 8 جولائی 2017 16:58

مانچسٹر یونائیڈ کے سٹار فٹبالر ریان گگز وسیم اکرم کے مداح نکلے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8 جولائی۔2017ئ)دنیائے فٹ بال کے معروف کھلاڑی ریان گگز سابق کرکٹر وسیم اکرم کے مداح نکلے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریان گگز کا کہنا تھا کہ جب وہ 80 کی دہائی میں بڑے ہوئے تو ویسٹ انڈیز اس دور کی بہترین ٹیم تھی جسے سر ویوین رچرڈ جیسے کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل تھا ،اس کے علاوہ وہ سر این بوتھم اور پاکستانی سابق فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم کے مداح ہیں۔

(جاری ہے)

گگز کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم بہترین کرکٹر تھے اور ہم دونوں میں ایک چیز مشترک ہے کہ وسیم بائیں ہاتھ سے باﺅلنگ کرتے تھے اور میں بھی الٹے پاﺅں سے کھیلتا ہوں،مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی نے کہا کہ وہ کرکٹ میں بیٹنگ نہیں صرف باﺅلنگ کرسکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 08/07/2017 - 16:58:36