شعیب اختر کے آبائی گھر کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 جولائی 2017 22:44

شعیب اختر کے آبائی گھر کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جولائی2017ء) شعیب اختر کے آبائی گھر کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز اور دنیا کے تیز ترین فاسٹ باولر شعیب اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی گئی جس نے خاصی دھوم مچائی ہے۔ یہ تصویر شعیب اختر کے آبائی گھر کی ہے جو راولپنڈی میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

شعیب اختر کی جانب سے کہنا ہے کہ انسان کو اپنی بنیاد نہیں بھولنی چاہیئے۔

میں جب بھی راولپنڈی آتا ہوں تو اپنے آبائی گھر جہاں میری پیدائش ہوئی وہاں کا دورہ ضرور کرتا ہوں۔ شعیب اختر کی اس تصویر کو کرکٹ کے چاہنے والوں کی جانب سے پسند کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ بات یقینی طور پر قابل تحسین ہے کہ راولپنڈی ایکسپریس شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے باوجود اپنی بنیاد کو نہیں بھولے۔
وقت اشاعت : 08/07/2017 - 22:44:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :