پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ، انٹرنیشنل فٹبال پلیئر رونالڈینیو،ریان گگزکی پریس کانفرنس

اتوار 9 جولائی 2017 20:22

پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ، انٹرنیشنل فٹبال پلیئر رونالڈینیو،ریان گگزکی پریس کانفرنس
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2017ء) لیئر لیگ کے سلسلہ میں نمائشی میچز کی سیریز کا دوسرا فٹ بال میچ کھیلنے کے لئے لاہور آئے ہوئے انٹرنیشنل فٹ بال پلیئر رونالیڈینو. ڈیوڈ جیمز. ریان گگز. رابرٹ. جارج. لیوساور روڈرگز نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایونٹ کے لئے محفوظ ملک ہے اور انٹرنیشنل ٹیموں کو یہاں آنا چاہیی. مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان آکر بہت لطف اندوز ہوئے ہیں۔ہماری بہترین مہمان نوازی کی گئی ہم سیکورٹی سے بالکل مطمئن ہیں.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان آنے سے پہلے ہم سمجھتے تھے کہ یہاں پر صرف کرکٹ کا کھیل ہی مقبول ہے لیکن یہاں کے نوجوان کھلا ڑیوں میں فٹ بال بھی کافی مقبول ہی. نوجوان باصلاحیت کھلاڑی ہیں. پاکستان میں فٹ بال کے کے فروغ کیلئے یہاں پر فٹ بال کی اکیڈمیاں بنانا ہوںگی. انفراسٹرکچر کو بہتر بناناہو گا. انٹرنیشنل کوچز کی خدمات لی جائیں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہونا چاہیے سخت محنت سے پاکستانی فٹ بال ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوسکتی ہی.

ٹیم کی رینکنگ کافی نیچے ہے اس میں بھی بہتری آسکتی ہی. لیئر لیگ کے عہدیداروں محمود اور شاہ زیب ٹریک والا کا کہنا تھا کہ ملک میں فٹ بال کے انٹرنیشنل ایونٹ کا انعقاد آرمی کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا. آرمی نے ہماری کافی سپورٹ کی. آیندہ سالوں میں بھی ملک میں انٹرنیشنل ایونٹ کروائیں گے اور ہماری ٹیم غیرملکی دورے بھی کرے گی۔

(جاری ہے)

ریان گگز نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں پر اگر محنت کی جائے اور مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ انٹرنیشنل سطح تک پہنچ سکتے ہیں. روناڈینیو کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے دوست پاکستان آ کر بہت خوش ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں سے بہت پیار ملا۔
وقت اشاعت : 09/07/2017 - 20:22:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :