لوگ مجھے فلمی سٹار سمجھتے ہیں ، باکسر عامر خان

پیر 10 جولائی 2017 14:27

لوگ مجھے فلمی سٹار سمجھتے ہیں ، باکسر عامر خان
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2017ء)دنیا میں ایک دوسرے سے مشابہ رکھنے والے افراد تو متعدد بار مشکلات کا شکار ہوتے ہی ہیں، تاہم وہ افراد بھی اس صورتحال سے دو چار ہوتے ہیں، جن کے نام یکساں ہوتے ہیں۔ایسا ہی کچھ پاکستانی نژاد باکسرعامر خان کے ساتھ بھی ہوتا رہا، لوگ انہیں بولی وڈ سپر اسٹار عامر خان سمجھ بیٹھتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی نژاد باکسر عامر خان ان دنوں اپنے ایک ہفتے کے دورے پر ہندوستان میں موجود ہیں، وہاں انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دران کہا کہ انہیں سیکڑوں لوگ دنگل ہیرو سمجھ بیٹھتے ہیں۔

پاکستانی نژاد باکسر کا کہنا تھا کہ لوگ انہیں فیس بک اور ٹوئٹر پر بھارتی فلم اسٹار عامر خان سمجھ کر پیغامات بھیجھتے رہتے ہیں، یہاں تک کچھ مداح انہیں مسٹر پرفیکشنسٹ سمجھ کر فون تک کرتے ہیں۔باکسر کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے ناموں کی وجہ سے مداح کنفیوژن کا شکار ہیں، یہ صرف اور صرف عامر خان نام کی وجہ سے ہو رہا ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کے مداح بھی پی کے ہیرو کو باکسر عامر خان سمجھ کر سوشل میڈیا پر پیغامات بھجواتے ہوں گے۔
وقت اشاعت : 10/07/2017 - 14:27:58