جنوبی افریقن فاسٹ بائولر ورنن فلینڈر انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے فٹ قرار

منگل 11 جولائی 2017 21:59

جنوبی افریقن فاسٹ بائولر ورنن فلینڈر انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے فٹ قرار
اوول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2017ء) سیاہ فام جنوبی افریقن فاسٹ بائولر ورنن فلینڈر کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 14 جولائی سے شروع ہو گا اور میزبان انگلش ٹیم کو چار میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ فلینڈر انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث ان کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک تھی تاہم جنوبی افریقن ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹیم میڈیکل سٹاف نے فلینڈر کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں دوسرے ٹیسٹ کیلئے مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا ہے۔
وقت اشاعت : 11/07/2017 - 21:59:40