عمر اکمل کی تازہ ترین تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولہ کردیا

جمعہ 14 جولائی 2017 21:50

عمر اکمل کی تازہ ترین تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولہ کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2017ء) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل پہلے بیماری اور پھر سنٹرل کنٹریکٹ نہ دیئے جانے کے باعث خبروں میں رہے تاہم اب ان کی سامنے آنے والی ایک تصویر نے تمام تر ’’حقیقت ‘‘ سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

27سالہ بلے باز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیلا کوٹ پہنے ایک مہنگی گاڑی کیساتھ کھڑے ہوکرتصویر جاری کرنے کے ساتھ ساتھ پیغام لکھاکہ ’’کڑی محنت کے بعد لندن میں مزے کر رہا ہوں‘‘۔عمر اکمل کی اس تصویر پر کرکٹ مداحوں نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ انہیں دیگر مشاغل اپنانے کی بجائے اپنی فٹنس بہتر بنانے پر کام کرنا چاہیئے۔
وقت اشاعت : 14/07/2017 - 21:50:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :