قومی تھروبال چمپئن شپ19 جولائی سے شروع ہو گی‘چمپئن شپ 21 جولائی تک جاری رہے گی

ہفتہ 15 جولائی 2017 15:16

قومی تھروبال چمپئن شپ19 جولائی سے شروع ہو گی‘چمپئن شپ 21 جولائی تک جاری رہے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2017ء)پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا تھرول بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی تھروبال چمپئن شپ19 جولائی سے کالام میں شروع ہو گی،خیبرپختونخوا تھرول بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ارشد حسین نے بتایا کہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر گیارہ ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پنجاب،سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد ، فاٹا، کیلگن کراچی،پاکستان واپڈا اور پاکستان پولیس شامل ہیں، چمپئن شپ 21 جولائی تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 15/07/2017 - 15:16:33