اشیش نہرا اور گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ 2011کے فائنل سے متعلق رانا ٹنگا کے تحقیقات کے مطالبے کو حیران کن قرار دیدیا

ہفتہ 15 جولائی 2017 15:43

اشیش نہرا اور گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ 2011کے فائنل سے متعلق رانا ٹنگا کے تحقیقات کے مطالبے کو حیران کن قرار دیدیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2017ء)بھارتی کرکٹرز اشیش نہرا اور گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ 2011کے فائنل سے متعلق ارجنا رانا ٹنگا کے تحقیقات کے مطالبے کو حیران کن اور حقیقت کے منافی قرار دیا ہے۔بھارتی فاسٹ بولر اشیش نہرا کا بیان سے متعلق کہنا ہے کہ اس طرح کی باتوں پر کان نہیں دھرنے چاہیے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارتی سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے کہا کہ ارجنا رانا ٹنگا کو الزامات کے ثبوت دینے چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے نے بیان دیا تھا کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس تھا جس میں سری لنکا کو بھارت نے نہیں ہرایا بلکہ سری لنکا خود ہارا تھا۔ورلڈکپ 2011کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو6وکٹوں سے ہرا کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا
وقت اشاعت : 15/07/2017 - 15:43:39