راجر فیڈر ٹامس برڈک کو سٹریٹس سیٹس میں شکست دیکر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایک اور فائنل کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، راجر کا مقابلہ کروشیا کے مارین سیلس سے آج ہوگا

ہفتہ 15 جولائی 2017 15:43

راجر فیڈر ٹامس برڈک کو سٹریٹس سیٹس میں شکست دیکر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2017ء) سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈک کو سٹریٹس سیٹس میں شکست دیکر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے جہاں اتوار کو ان کا مقابلہ کروشیا کے مارین سیلس سے ہو گا۔سات مرتبہ کے ومبلڈن چمپئن راجر فیڈر اتوار کو فائنل جیتنے کی صورت میں آٹھ مرتبہ ومبلڈن اوپن جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے ،35 سالہ راجر فیڈرر نے ٹامس برڈک کو 6-7، 4-7، 6-7، 4-7، اور 4-6 کے فرق سے شکست دے کر 11 ویں مرتبہ ومبلڈن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

میچ جیتنے کے بعد فیڈرر کا کہنا تھا 'ایک اور فائنل کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے ایک بار پھر سینٹر کورٹ پر کھیلنے کی خوشی حاصل ہوئی ہے ،میں اس کا یقین نہیں کر سکتا تاہم یہ تقربیا سچ ہے۔ومبلڈن اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کے مارین سیلس اور امریکا کے سیم کیوری مدمقابل تھے جہاں امریکی کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں کامیابی حاصل کی تاہم اس کے بعد مارین سیلس نے بہترین انداز میں میچ میں واپسی کی اور لگا تار تین سیٹ جیت کر میچ میں 7-6، 4-6، 6-7 اور 5-7 سے کامیابی حاصل کر کے پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا جہاں ان کا مقابلہ راجر فیڈرر سے ہو گا۔
وقت اشاعت : 15/07/2017 - 15:43:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :