قومی خواتین ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کیلئے کل تاجکستان روانہ ہوگی

ہفتہ 15 جولائی 2017 15:43

قومی خواتین ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کیلئے کل تاجکستان روانہ ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2017ء)قومی خواتین ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کیلئی کل اتوار کو تاجکستان روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق فیڈ کپ 18 سے 22 جولائی تک تاجکستان میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں تین کھلاڑی اور ایک آفیشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں میں سارہ محبوب خان معین آفتاب اور اوشنہ سہیل شامل ہیں جبکہ آفیشل میں انعام الحق بطور نان پلیئنگ کیپٹن ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیاہے اور ان سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔
وقت اشاعت : 15/07/2017 - 15:43:41