صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ،ْجان شیر خان

کھیلوں کے ذریعے ہی نئی نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں اور منشات کی لعنت سے بچایا جا سکتا ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 12:25

صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ،ْجان شیر خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء)سابق عالمی چمپئن سکواش جان شیر خان نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ،ْ کھیلوں کے ذریعے ہی نئی نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں اور منشات کی لعنت سے بچایا جا سکتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے ہی نئی نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں اور منشات کی لعنت سے بچایا جا سکتا ہے اور اس وقت ملک میں کھیلوں کے فروغ کی اشد ضرورت ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں جان شیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا میں کھیلوں کے میدان میں کئی برس تک حکمرانی کی ہے اور یہ مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلئے کھلاڑی کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے اور کوچز کو بھی اپنی ذمہ داری ایمانداری سے ادا کرنی ہونگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے پاک کرنا حکومت اور آرگنائزر کی ذمہ داری ہے۔ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سکولز کالجز کی سطح پر مقابلے نہ ہونے سے ملک میں کھیلوں کا معیار گر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں سفارش اور پرچی سسٹم کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور فیصلے میرٹ پر کئے جانے چاہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں جان شیر خان نے کہا کہ کھیلوں کے بغیر صحت مند معاشرہ کا وجود ناممکن ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد کئے جائیں تاکہ ہسپتال ویران ہوں، تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی اور سپورٹس سرگرمیوں سے طلباء میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی شامل کرے تاکہ نوجوانوں میںصحت مندانہ سرگرمیو ں اور ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جائے۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 12:25:42