قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ کبڈی چمپئن شپ 2 اگست سے لیاقت جمازیم اسلام آباد میں شروع ہوگی

چمپئن سپ ایشین سٹائل کے مطابق کھیلی جائے گی جس میں 8 ٹیمیں شرکت کرینگی ،ْرانا محمد سرور

جمعرات 20 جولائی 2017 12:25

قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ کبڈی چمپئن شپ 2 اگست سے لیاقت جمازیم اسلام آباد میں شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے کہاہے کہ قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ کبڈی چمپئن شپ 2 اگست سے لیاقت جمازیم اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ چمپئن سپ ایشین سٹائل کے مطابق کھیلی جائے گی جس میں 8 ٹیمیں شرکت کرینگی۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان آئیر فورس(پی اے ایف)، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن(ایس این جی پی ایل) اور ہار ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائیگا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرینگی۔ سیمی فائنل 5 اگست کو جبکہ فائنل 6 اگست کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 12:25:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :