محمد حفیظ اہل خانہ کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کی سیر کو نکل پڑے

جمعرات 20 جولائی 2017 12:02

محمد حفیظ اہل خانہ کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کی سیر کو نکل پڑے
برن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20 جولائی۔2017ئ)قومی ٹیم کے آ ل راﺅنڈ محمد حفیظ کی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ سیر سپاٹے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی فائنل میں شاندار نصف سنچری سکورکرنے والے محمد حفیظ ان دنوں یورپ کی سیر پر نکلے ہوئے ہیں ،گزشتہ کچھ دنوں سے وہ آسٹریا کی سیر کررہے تھے جس کے بعد اب وہ سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق ٹی ٹونٹی کپتان نے اب یورپ کے سب سے اونچے برفانی علاقے جوآنگ فرو کی سیر کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ”سبحان اللہ،جوآنگ فرو،یورپ کی سب سے اونچی جگہ،شاندار علاقہ،بہت مزہ آیا اور بچوں کو اس جگہ سے پیار ہوگیا ہے “ ۔

وقت اشاعت : 20/07/2017 - 12:02:15