ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، بڑے ناموں کی شرکت کا امکان

ورلڈ الیون کی کوچنگ اینڈی فلاور کریں گئے،3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گئے مائیکل کلارک، ہاشم آملا ، لیوک رونچی اور ٹم پیش ورلڈ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں، ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور ہوں گے ،شہریار خان

اتوار 23 جولائی 2017 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے زیر اہتمام ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چند بڑے کرکٹرز کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابھی تک حکومت پنجاب کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ملی لیکن پی سی بی کو امید ہے کہ جلد حکومت کی جانب سے میچز کے انعقاد کی اجازت مل جائے گی۔

ورلڈ الیون کے دورے میں تین ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے جنہیں انٹرنیشنل میچز کا درجہ حاصل ہو گا۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے آئی سی سی کی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے ورلڈ الیون کو پاکستان لانے کا اعلان کیا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک اور جنوبی افریقی اسٹار ہاشم آملا ورلڈ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعوی کیا کہ اس ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور ہوں گے اور مائیکل کلارک اور آملا کے ساتھ ساتھ لیوک رونچی اور ٹم پیش بھی شامل ہوں۔شہریار خان نے کہا کہ میں حکومت سے بات کی ہے اور ان کے حتمی فیصلے کا منتظر ہوں جو مجھے امید ہے کہ جلد مل جائے گا تاکہ ہم دورے کیلئے تمام انتظامات کر سکیں۔ورلڈ الیون ممکنہ طور پر 12 سے 19 ستمبر کے درمیان پاکستان کا دورہ کرے گی۔
وقت اشاعت : 23/07/2017 - 19:32:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :