ڈبلیو ڈبلیو ای پنجابی پرزن،گریٹ کھالی نے جندر محل کو ٹائٹل برقرار رکھنے میں مدد دیدی

پیر 24 جولائی 2017 11:27

ڈبلیو ڈبلیو ای پنجابی پرزن،گریٹ کھالی نے جندر محل کو ٹائٹل برقرار رکھنے میں مدد دیدی
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24 جولائی۔2017ئ) ورلڈ ریسلنگ انٹر ٹینمنٹ کے تحت اپنی طرز کے پہلے ایونٹ” پنجابی پرزن “میں ٹورنامنٹ کے خالق گریٹ کھالی نے جندر محل کو رینڈی اورٹن کیخلاف میچ میں اپنا ٹائٹل برقراررکھنے میں مدد فراہم کی ۔

(جاری ہے)

مقابلے کے دوران جندر محل اور رینڈی اورٹن نے پہلا جنگلا ٹاپا تو پہلے ایونٹ سے دور رہنے کا اعلان کرنے والے سنگھ برادران جندر محل کی مدد کو آگئے اور رینڈی اورٹن کو مارنا شروع کردیا،تجربہ کار ریسلر نے سنگھ برادرز کو زبردست مار کٹائی کے بعد چاروں شانے چت کردیا،سمیر سنگھ 15فٹ کے پنجرے کے اوپر سے اناﺅنسر کی ٹیبل پر پھینکے گئے جبکہ سنیل سنگھ اور جندر محل کی رینڈی اورٹن نے سٹیل کی کرسی سے ٹھکائی کی ،اس موقع پر اورٹن نے جنگلا پھلانگنا شروع کیا تو گریٹ کھالی کی میدان میں اینٹری ہوئی جنہوں نے جنگلا ہلا کر رینڈی اورٹن کو نیچے اترنے پر مجبور کیا اور انہیں گردن سے پکڑ کر جندر محل کو جنگلا پار کرکے ٹائٹل جیتنے میں مدد دی ۔

 

وقت اشاعت : 24/07/2017 - 11:27:11