پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے

پیر 24 جولائی 2017 11:45

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر جنوبی افریقہ سے براستہ دبئی پاکستان پہنچ گئے۔ وہ غیر ملکی پرواز /ای کے 622 کے ذریعے لاہور پہنچے۔ انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد وہ اپنے ملک جنوبی افریقہ چلے گئے تھے۔ انہوں نے لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا اور سخت سیکورٹی میں روانہ ہو گئے۔

فزیو شین ہیز الگ فلائٹ سے لاہور پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور آمد پر وہ پی سی بی حکام اور سلیکٹرز کے ساتھ مل کر قومی ٹیم کے کیمپ کے بارے میں پلاننگ کریں گے۔ ڈائریکٹر ہارون رشید اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سے ملاقات میں دیگر کوچز کو ٹریننگ کیمپ میں دی جانے والی ذمے داریوں پر بھی بات چیت ہوگی۔ مکی آرتھر کی لاہور آمد سے قبل پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ میں نوجوان کرکٹرزکی فٹنس اور فیلڈنگ مشقیں جاری ہیں۔ لاہور کی قومی کرکٹ اکیڈمی میں ہائی پرفارمنس کیمپ کو شروع ہو ئے تین ہفتوں سے زائد عرصہ ہوگیا ہے۔ کیمپ 10 ہفتوں پر مشتمل ہے۔ مکی آرتھر کیمپ میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا جائزہ بھی لیں گے اور کھلاڑیوں کی راہنمائی کریں گے ۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 11:45:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :