اکشے کما ر نے قومی پرچم الٹا پکڑنے پر معافی مانگ لی

منگل 25 جولائی 2017 11:36

اکشے کما ر نے قومی پرچم الٹا پکڑنے پر معافی مانگ لی
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25 جولائی۔2017ئ)بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے قومی پرچم الٹا پکڑنے پر معذرت کرتے ہوئے تصویر ڈیلیٹ کردی۔

(جاری ہے)

اکشے کمار لارڈز میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ویمنز ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کے لیے موجود تھے جہاں انہوں نے ہندوستانی پرچم الٹا پکڑا تھا،اکشے کمار خود تو اس بات سے بے خبر تھے تاہم جب انہوں نے ٹوئٹر پر تصویر پوسٹ کی تو شائقین نے اس کی نشاندہی کی۔ لوگوں کی جانب سے شکایت کے بعد اکشے کمار نے ٹوئٹر سے تصویر ہٹاتے ہوئے معذرت کرلی اور اپنے پیغام میں کہا کہ ”ترنگے کی خلاف ورزی کرنے پر وہ دل سے معافی کے طلب گار ہیں، ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیںتھا، تصویر ہٹادی گئی ہے“۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 11:36:45