اوول ٹیسٹ ،ٹیکنالوجی نے علیم ڈار کا فیصلہ درست ثابت کردیا

ہفتہ 29 جولائی 2017 12:11

اوول ٹیسٹ ،ٹیکنالوجی نے علیم ڈار کا فیصلہ درست ثابت کردیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29 جولائی۔2017ئ)پاکستانی امپائرعلیم ڈار اپنے عمدہ فیصلوںکے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ٹیسٹ کے دوران ٹیکنالوجی نے بھی انہیں درست ثابت کردیا ۔

(جاری ہے)

اوول کرکٹ گراﺅنڈ پر برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے مابین 4ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 353رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی جس کے بعد جنوبی افریقہ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا ، اننگز کا 9واں اوور اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ٹوبی رونالڈ جونز نے کیا اور پروٹیز اوپنر ڈین ایلگر اوور کی چوتھی بال کھیل نے سکے ،وکٹ کیپر جونی بیئر سٹو نے بلے کا کنارہ لگنے کی زوردار اپیل کی تاہم ٹوبی رونالڈ جونز زیادہ پراعتماد نہیں تھے لیکن علیم ڈار نے ڈین ایلگر کو آﺅٹ قرار دے دیا ،ڈین ایلگر نے فوری طور پر فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ساتھی کھلاڑی کو اشارہ دیا کہ گیند ان کے بلے سے نہیں ٹکرایا تاہم ری پلیز میں علیم ڈار کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور ایلگر کو نہ چاہتے ہوئے بھی پوویلین لوٹنا پڑا۔



وقت اشاعت : 29/07/2017 - 12:11:51