انگلش فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ میں وکٹوں کے اعتبار سے وقار یونس کی پیچھے چھوڑ دیا

ہفتہ 29 جولائی 2017 13:55

انگلش فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ میں وکٹوں کے اعتبار سے وقار یونس کی پیچھے چھوڑ دیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2017ء) انگلش فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ میں وکٹوں کے اعتبار سے سابق پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس کی پیچھے چھوڑ دیا اور وہ زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے خلاف لندن ٹیسٹ میں حاصل کیا ،ْوہ اب تک 191 اننگز میں 374 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ سابق مایہ ناز فاسٹ بائولر وقار یونس کی 87 ٹیسٹ میچز میں 373 وکٹیں ہیں ، ٹیسٹ میں متایا مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 29/07/2017 - 13:55:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :